Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شرح خواندگی پر اضافہ پر زور

شرح خواندگی پر اضافہ پر زور

مدور ۔ 26مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریونیو ڈیویژن آفیسر جنگاؤں مسٹر وینکٹ ریڈی نے آج منڈل دفتر چیریال پر مدور ۔ چیریال بچنا پیٹ منڈلس کے منڈل ایجوکیشن آفیسرس ‘منڈل ریسورس پرسنس اور متعلقہ منڈل ہیڈ ماسٹرس کا ایک خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے مذکورہ منڈلوں میں خواندگی کی شرح کی تفصیلات سے آگہی حاصل کی نیز موجودہ شرح خواندگی میں مزید اضافے پر زور دیا ۔ انہوں نے تعلیمی سال 2016-17ء کے آغاز کے موقع پر ہر بچے کو شریک مدرسہ کرنے اور بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا نیز ترک تعلیم کرنے والے طلباء و اولیائے سے تفصیلی معلومات کرتیہ وئے ترک تعلیم کی وجوہات کا پتہ لگانے اور ترک تعلیم کی حوصلہ شکنی کرنے کو کہا ۔ آر ڈی او نے اس ضمن میں اکشرا بھارتی پروگرام و شاکشترا بھارت پروگرام پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرنے کو کہاکہ سماج سے جہالت و ناخواندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT