Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / شردھاکپور کے نانا کا انتقال

شردھاکپور کے نانا کا انتقال

ممبئی ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ماضی کی اداکارہ پدمنی کولہاپوری کے والد اور موجودہ ہٹ ایکٹریس شردھار کپور کے نانا کا ممبئی میں آج انتقال ہوگیا۔ پنڈھری ناتھ کولہاپور 80 برس کے تھے۔ آنجہانی ایک بہترین موسیقار تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی شہرت اور دولت کی خواہش نہیں کی۔ وہ ہمیشہ میڈیا سے دور رہتے تھے۔ لتامنگیشکر اور آشا بھونسلے کے کزن ہونے کے باوجود انہوں نے کبھی بھی اس کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔ وہ ایک عرصہ سے بیمار تھے اور گذشتہ ماہ ان کے قلب پر بھی حملہ ہوا تھا۔ اس موقع پر پدمنی کولہاپوری، ان کی بہن شیوانگی (ایکٹر شکتی کپور کی بیوی اور شردھا کپور کی والدہ) اور تیجسونی کولہاپوری موجود تھیں۔ شکتی کپور نے بھی اپنے سسر کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ ان کی آخری رسومات کے بارے میں خاندانی ذرائع نے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

TOPPOPULARRECENT