Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / شرد پوار ، ایم سی اے صدارت سے سبکدوش ہوجائیں گے

شرد پوار ، ایم سی اے صدارت سے سبکدوش ہوجائیں گے

ممبئی۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر شرد پوار آئندہ چھ ماہ کی مدت میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے کیونکہ بی سی سی آئی اور ملحقہ اداروں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کیلئے ریاستی کرکٹ ادارہ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من و عن عمل کرنے اتفاق کرلیا ہے۔ مہاراشٹرا کے مردِ آہن 75 سالہ شرد پوار نے مینیجنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرچکے ہیں جس نے کرکٹ منتظمین کی زیادہ سے زیادہ حد عمر 70 سال مقرر کی ہے تاہم شرد پوار نے جو بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ، کہا کہ مہاراشٹرا کرکٹ اسوسی ایشن کی عدالت عظمیٰ کے احکام پر عمل آوری کیلئے چھ ماہ درکار ہوں گے جس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ وہ (پوار) فوری طور پر مستعفی نہیں ہوں گے۔ پوار نے کہا کہ کرکٹ انتظامیہ سے سبکدوشی پر مجھے قناعت و اطمینان کے ساتھ خوشی محسوس ہوگی۔ میںعدلیہ کا احترام کرتا ہوں جیسا کہ آپ بھی جانتے ہیں کہ بی سی سی آئی اور ایم سی اے میں میری قیادت کے دوران کرکٹ کیلئے کئی کام کئے گئے ہیں‘‘۔ ایم سی اے سربراہ نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کے مطابعت میں دستور کی تدوین کا کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے لودھا کمیٹی کی سفارشات اور سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا اور سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی تمام سفارشات متفقہ طور پر قبول کرلی گئیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT