Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / شرد پوار کے سیاسی کریئر کے 50سال کی تکمیل پر این سی پی کی ریاست گیر تقاریب

شرد پوار کے سیاسی کریئر کے 50سال کی تکمیل پر این سی پی کی ریاست گیر تقاریب

ممبئی ۔6نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کے صدر شردپوار کے سیاست میں 50سال کی تکمیل پر اُن کی پارٹی نے پورے مہاراشٹرا اور ملک کے دیگر علاقوں میں ان کے نشیب و فراز سے بھرپور سیاسی کریئر کو اُجاگر کرنے کیلئے تقاریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان تقاریب میں یشونت راؤ چاوان پراتشٹھان کی صدر 47سالہ سپریا سولے جو شردپوار کی دختر ہیں شرکت کریں گی ۔ یہ تقاریب پونے اور ممبئی میں شاندار پیمانے پر بھی منعقد کی جائیں گی ۔ پوار نے کانگریس کے علحدہ ہوکر این سی پی قائم کی تھی جس کا نام ان دنوں کانگریس (ایس) رکھا گیا تھا ۔

 

نکسلائٹس کے ہاتھوں قبائلی ہلاک
رائے پور ۔ 6نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک قبائلی دیہاتی جو ماؤسٹوں کی سرگرمیوں کے خلاف احتجاج کرنے میں آگے آگے تھا آج چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکھما میں ہلاک کردیا گیا ۔ مہلوک کی شناخت 28سالہ سومناتھ باغیل کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔اُسے تیز دھار ہتھیاروں سے جمعہ کی رات بے رحمی کے ساتھ اس کے آبائی دیہات ناما میں قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے آج اس کی اطلاع دی ۔

TOPPOPULARRECENT