Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / شرد یادو اپنے فیصلے میں آزاد ‘ نتیش کمار

شرد یادو اپنے فیصلے میں آزاد ‘ نتیش کمار

نئی دہلی 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار اور جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار نے آج باغی لیڈر شرد یادو سے مصالحت کے دروازے عملاً بند کردئے اور کہا کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے کیلئے آزاد ہیں جبکہ بی جے پی کیساتھ اتحاد پارٹی کی منظوری کے بعد ہی کیا گیا ہے ۔ نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرد یادو اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ جہاں تک پارٹی کا مسئلہ ہے پارٹی نے اپنا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ فیصلہ ان کا تنہا نہیں ہے بلکہ پارٹی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے ۔ مہا گٹھ بندھن سے علیحدگی اور بی جے پی سے اتحاد کرتے ہوئے دوبارہ حکومت بنانے کے بعد نتیش کمار کا یہ پہلا دورہ دہلی تھی ۔ اسکے علاوہ اس اتحاد کیخلاف شرد یادو کی ناراضگی اور مخالفت پر بھی نتیش کمار نے یہ پہلی مرتبہ اظہار خیال کیا ہے ۔ شرد یادو راجیہ سبھا میں پارٹی لیڈر ہیں اور وہ فی الحال ریاست کے دورہ پر ہیں۔ کل شرد یادو نے اعلان کیا تھا کہ وہ ابھی بھی آر جے ڈی ۔ کانگریس کے عظیم اتحاد کیساتھ ہیں ۔ انہوں نے ادعا کیا تھا کہ اصل جے ڈی یو اب بھی ان کیساتھ ہے جبکہ سرکاری جے ڈی یو نتیش کمار کے ساتھ چلی گئی ہے جس نے بی جے پی کیساتھ مل کر حکومت بنائی ہے ۔

 

اپوزیشن قائدین کی دھمکیوں سے خوفزدہ
ہونے کی تردید:جے ڈی یو قائد شرد یادو
نئی دہلی 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار اور جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرد یادو اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ جہاں تک پارٹی کا مسئلہ ہے پارٹی نے اپنا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ فیصلہ ان کا تنہا نہیں ہے بلکہ پارٹی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے ۔ مہا گٹھ بندھن سے علیحدگی اور بی جے پی سے اتحاد کرتے ہوئے دوبارہ حکومت بنانے کے بعد نتیش کمار کا یہ پہلا دورہ دہلی تھی ۔ اس کے علاوہ اس اتحاد کے خلاف شرد یادو کی ناراضگی اور مخالفت پر بھی نتیش کمار نے یہ پہلی مرتبہ اظہار خیال کیا ہے ۔ شرد یادو راجیہ سبھا میں پارٹی لیڈر ہیں اور وہ فی الحال ریاست کے دورہ پر ہیں۔ کل شرد یادو نے اعلان کیا تھا کہ وہ ابھی بھی آر جے ڈی ۔ کانگریس کے عظیم اتحاد کے ساتھ ہیں ۔ اوراصل جے ڈی یو اب بھی ان کے ساتھ ہے – مظفر پور سے موصولہ اطلاع کے بموجب جے ڈی یو کے سینئر قائد شردیادو نے آج ان کے خلاف چند پارٹی قائدین کی تنقید اور کارروائی کی دھمکی کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اندرا گاندھی کے دور کا سامنا کرچکا ہوں اور اس سے خوف زدہ نہیں ہوا تھا پھر یہ لوگ کیسے مجھے خوف زدہ کرسکتے ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT