Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / شرد یادو کی سونیا گاندھی سے ملاقات

شرد یادو کی سونیا گاندھی سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر جنتادل ( یو ) لیڈر شرد یادو نے بہار میں آر جے ڈی کے ساتھ جاری اختلافات کے دوران آج صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی ۔ بہار کے عظیم تر اتحاد میں یہ تین جماعتیں شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں قائدین نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس معاملہ میں مزید کوئی تفصیل بتائے بغیر ذرائع نے کہا دونوں قائدین چاہتے ہیں کہ متحدہ حکومت برقرار رہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ بحران کو کم کرنے کے لیے مختلف امکانات پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT