Friday , March 31 2017
Home / شہر کی خبریں / شرعی فیصلہ بورڈ کا قیام، مسلم مسائل کا شرعی دائرہ میں حل

شرعی فیصلہ بورڈ کا قیام، مسلم مسائل کا شرعی دائرہ میں حل

ہمہ مسلکی علماء کی تائیدو حمایت، علماء کا مشاورتی اجلاس ، قرارداد کی منظوری

حیدرآباد۔12مارچ(سیاست نیوز) عائلی تنازعات کی علاقائی سطح پر یکسوئی کے لئے تحریک مسلم شبان کی زیراہتمام منعقدہ اجلاس کے دوران شرعی فیصلہ بورڈ کا قیام عمل میںلایاگیا مذکورہ بورڈ کے متعلق قرارداد پیش کرتے ہوئے صدر تحریک مسلم شبان وکانفرنس جناب محمدمشتاق ملک نے کہاکہ مسلمانو ںکے ازدواجی مسائل کو عدالتی کشاکش سے بچانے کی غرض سے مذکورہ شرعی فیصلہ بورڈ کا قیام عمل میں لانے کااعلان کیاجس کی جماعت اسلامی ہند تلنگانہ واڑیسہ او رجمعیت العلماء کے بشمول جلسہ میںشریک تمام علماء ‘ اکابرین ‘ سیاسی قائدین او رسماجی جہدکاروں نے ہاتھ اٹھاکر حمایت کا اعلان کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں جناب محمد مشتا ق ملک نے کہاکہ شرعی معاملات کی یکسوئی کے لئے عدالتوں کادروازہ کھٹکھٹانے کی وجہہ سے معاشرے کے نظام میںبگاڑ پیدا ہورہا ہے او ر اغیار ہمارے مسائل کے ذریعہ شرعی معاملات میںمداخلت کی کوشش کررہے ہیں۔ اس ضمن میں شرعی فیصلہ بورڈ کے تحت علماء کرام ‘ مفتیان عزام اور وکلاء کی ایک بڑی تعداد ہمارے پاس موجود ہے جو علاقائی سطح پر رونماء ہورہے عائلی مسائل کی یکسوئی کا کام کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شرعی فیصلہ بورڈ سے رجوع ہوکر مسلما ن اپنے مسائل بالخصوص ازدواجی رشتوں میںبگاڑ کے علاوہ دیگر عائلی مسائل کی یکسوئی قانونی کشاکش میںمبتلا ہوئے بغیر حل کرسکتے ہیں۔ جناب محمدمشتاق ملک نے کہاکہ مسلم معاشرے کا سلگتا ہوا مسئلہ شادی اور طلاق بناء ہوا ہے جس کی بناء پر غیر ہمارے ان مسائل کے ذریعہ ہمارے شرعی معاملات میںمداخلت کی کوشش کررہے ہیں جو ہمارے لئے ناقابلِ برداشت ہے ۔ شرعی معاملات کی وکالت میں ہمارا موقف ہمیشہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی حمایت میںرہا ہے اور ہم اگے بھی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعہ کی جانے والی کاوشوں کی حمایت کرتے رہیں گے مگر علاقائی سطح پر بھی شرعی فیصلہ بورڈ کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن گیاہے ۔ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم نے شرعی فیصلہ بورڈکی تائید وحمایت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم معاشرے کے بے شمار مسائل ہیںجن میںسب سے اہم دختران ملت پر ڈھائے جانے والے مظالم سے انہیںچھٹکارہ دلانے کے راستوں کی فراہمی ہے ۔ مولانا سید فضل اللہ قادری نے بھی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرعی فیصلہ بورڈ کی حمایت کی اورکہاکہ شرعی قوانین کی روشنی میںجو فیصلہ کیاجاتا ہے وہ فیصلہ دونوں فریقین کے لئے قابل قبول ہونا چاہئے ۔ مولانا درویش محی الدین قادری المعروف مرتضی پاشاہ نے تحریک مسلم شبان کی پہل کی ستائش کی اور تجویز کے طور پر کہاکہ علماء کرام کے اندر سب سے پہلے شعور بیداری مہم کی ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرتی نظام میںبگاڑ کوختم کرسکیں۔ جناب غیاث احمد رشادی ، مولانا حامد حسین شطاری‘ جناب عثمان شہیدایڈوکیٹ‘ جسٹس اسماعیل احمد‘ جناب اسلام الدین مجاہد‘مولانا نصیر الدین ‘ مولانا محمد اظہر الدین ‘ مولانا یوسف زاہد صدر نشین کھادی ولیج اینڈانڈسٹری بورڈ‘ میر عنایت علی باقری صدرنشین سٹ ون ‘ جناب مجاہد ہاشمی‘محمد عبدالقدوس غوری‘ جناب شوکت علی صوفی‘ جناب رحیم اللہ خان نیازی نے بھی شرعی فیصلہ بورڈ کی تائید وحمایت کا اعلان کیا۔مولانا مفتی محبو ب شریف کے دعائیہ کلمات پرکانفرنس کا اختتام عمل میںآیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT