Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / شرعی قوانین کی وضاحت کیلئے پرسنل لاء بورڈسوشل میڈیا سے رجوع

شرعی قوانین کی وضاحت کیلئے پرسنل لاء بورڈسوشل میڈیا سے رجوع

لکھنو ۔ 23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) شرعی قوانین کے بارے میں الجھن دور کرنے کیلئے کُل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا کا راستہ اختیار کرے گا اور ٹی وی خبر رساں چینل اور اپنا اخبار شروع کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لے گا ۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کی ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو مختلف مسائل جیسے طلاق ‘ شادی ‘ حلالہ ‘ ورثہ کا حق وغیرہ کے بارے میں وضاحت کی جائے گی ۔ بورڈ اپنا موقف اُن حساس مسائل پر اس چینل اور اخبارات کے ذریعہ ظاہر کرنے کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ظاہر کرے گا ۔ امکان ہے کہ کمیٹی جلد ہی تشکیل دی جائے گی اور بورڈ کے عہدیدار سوشل میڈیا کے سلسلہ میں سرگرم ہوجائیں گے ۔ شرعی قوانین کے بارے میں انہیں گہری واقفیت فراہم کی جائے گی ۔ سوشل میڈیا پر سوالات کے جواب بھی دیئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT