Sunday , October 22 2017
Home / پاکستان / شرمیلا ٹیگور کو واگھا سرحد پر روک دیا گیا

شرمیلا ٹیگور کو واگھا سرحد پر روک دیا گیا

لاہور۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ممتاز اداکارہ شرمیلا ٹیگور آج واگھا سرحد عبور کرکے ہندوستان میں داخل نہیں ہوسکیں کیوں کہ پاکستان کی فیڈرل انویسٹگیشن ایجنسی ایمگریشن نے لاہور میں قیام سے متعلق پولیس رپورٹ موجود نہ ہونے کی وجہ انہیں روک دیا۔ شرمیلا ٹیگور لاہور لٹرری فیسٹول میں شرکت کے لئے 4 روزہ دورے پر یہاں آئی ہوئی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد پنجاب حکومت نے انہیں سرکاری پروٹوکول دیا تھا لیکن جب وہ واگھا سرحد پہنچی تو ایمگریشن عہدیداروں نے بتایا کہ ان کے سفری دستاویزات میں پولیس رپورٹ نہیں ہے۔ لہٰذا انہیں سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT