Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹیڈفلم بچوں کیلئے تفریح کا ذریعہ

شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹیڈفلم بچوں کیلئے تفریح کا ذریعہ

دوحہ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان پروفیشنلس فورم قطر (PRFQ) اور SOC فلمس نے نئی انیمیٹیڈ فلم ’’3 بہادر‘‘ کی اسکریننگ کے لئے باہمی تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ فلم کا پورا ٹائٹل اس طرح ہے۔ ’’3 بہادر: بابا بلام کا انتقام‘‘۔ فلم پاکستان کے ایسے اسکولس میں دکھائی جائے گی جہاں سماج کے پچھڑے ہوئے طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء زیرتعلیم ہیں جس کا آغاز صرف 360 طلباء سے ہوا تھا، جن کا تعلق کراچی کے زندگی ٹرسٹ سے تھا اور اس طرح اب دیگر شہروں کے طلباء تک رسائی کا منصوبہ بھی ہے۔ اس فلم کی ڈائریکٹر اور معاون پروڈیوسر دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے ہیں۔ ’’3 بہادر‘‘ کی کہانی تین بچوں آمنہ، سعوی اور کامل کے اِردگرد گھومتی ہے جن کے پاس کچھ ایسی غیبی طاقتیں ہیں جن کے ذریعہ وہ ہر برائی اور شرکائے مقابلہ بہ آسانی کرلیتے ہیں۔ کہانی میں بچوں کے لئے سماجی پیغام بھی موجود ہے جس کے ذریعہ بچوں میں اچھے اقدار، مل جل کر کام کرنے اور مثبت سوچ رکھنے کا جذبہ اُجاگر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT