Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / شرپسندوں نے کارپوریشن کی 6 بسوں میں آگ لگائی

شرپسندوں نے کارپوریشن کی 6 بسوں میں آگ لگائی

جے پور، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع ناگور کے کچامن سٹی بس اسٹینڈ پر کل نصف شب میں نامعلوم شرپسندوں نے وہاں کھڑی راجستھان روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی چھ بسوں کو آگ لگا دی جس میں چار بسیں پوری طرح جل کر خاک ہوگئیں۔ شرپسندوں کی جانب سے اچانک کی گئی اس آتشزنی سے وہاں افراتفری مچ گئی۔ بسوں میں آگ لگتی دیکھ کر بس اسٹینڈ پر موجود دکانداروں نے فوراً فائربریگیڈ اور پولیس انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کے موقع پر پہنچنے سے قبل ہی چار بسیں پوری طرح جل کر خاک ہوگئی تھیں۔

 

اروناچل میں مٹی کے تودے گرنے سے 12 ہلاک
نئی دہلی، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کے پانپرے ضلع میں موسلادھار بارش کے سبب مٹی کے تودے گرنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ راحت اور بچاؤ مہم میں مصروف آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کے جوانوں نے چٹانوں اور ملبوں کی زد میں آئے 14 میں سے 12 افراد کی لاشوں کو ملبہ سے نکال لیا ہے ۔ پانچ مکان بھی ملبہ کے نیچے دب گئے ۔ رات بھر بچاؤ مہم کے دوران جوانوں نے 12افراد کی لاشیں بھاری چٹانوں اور ملبوں کے نیچے سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔
این ڈی آر ایف کے جوان مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اب بھی بچاؤ مہم میں مصروف ہیں۔ اس کام میں مدد کیلئے این ڈی آر ایف کی دو مزید ٹیموں کو بلایا گیا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT