Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شرپسندوں کی جانب سے نماز کی ادائیگی کو روکنے کی ناکام کوشش

شرپسندوں کی جانب سے نماز کی ادائیگی کو روکنے کی ناکام کوشش

شمس آباد /17 جون ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں واقع راجیو گروہا کلپا کی عمارت میں تقریباً 8 سو مکانات تعمیر کرنے کے بعد تقسیم کئے گئے جس میں صرف 45 مکانات مسلمانوں کو دئے گئے قریب میں کوئی مسجد نہ ہونے کی وجہ سے مقامی مسلمان راجیو گروہا کلپا کی عمارت میں ہی ایک کمرے میں رمضان کے مبینہ میں پنجوقتہ نمازادا کرتے ہیں اور تراویح کا بھی اہتمام کیاگیا ہے ۔ جس کیلئے مقامی سرپنچ اور ایم پی ٹی سی ممبر نے بھی اذان اور تراریح کے دوران لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت دی جس کے بعد چند شرپسند گرام پنچایت میں شکایت کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہ کرنے کو کہا اور کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کی وجہ سے انہیں خلل پیدا ہو رہا ہے۔ جس کے بعد مقامی مسلمان عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری سے ملاقات کرکے تمام حالات سے واقف کروایا ۔ عبدالمقیت چندا نے مقامی سرپنچ اور ایم پی ٹی سی ممبر سے فون پر بات کرکے مسئلہ کو حل کیا اور کہا کہ رمضان کے پورے مہینہ مقامی مسلمانوں کو بناء کسی خلل کے نماز کی ادائیگی اجازت دیں ۔ جس کے بعد مسئلہ حل ہوگیا اور مقامی نوجوانوں نے عبدالمقیت چندا سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر عبدالمقیت چندا نے کہاکہ یہ مسئلہ گذشتہ سال بھی پیدا ہوا تھا اور اس سال بھی ہوا لیکن آئندہ سال یہ مسئلہ پیدا ہونے سے قبل حکومت کی جانب سے اراضی الاٹ کرواکر مسجد تعمیر کروائی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں نوجوانوں کافی پرجوش نظر آرہے ہیں ۔ ان کی ہمت کی بدولت ہی سات امرائی میں نمازوں کی ادائیگی ممکن ہوئی ہے ۔ سات امرائی میں مسجد اور قبرستان کیلئے ایک یادداشت کے چندرا شیکھر راؤ چیف منسٹر اور جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT