Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شریعت کے تحفظ کیلئے مسلمانوں کو منظم ہونے کا مشورہ

شریعت کے تحفظ کیلئے مسلمانوں کو منظم ہونے کا مشورہ

مسجد احسن اللہ خان میں صدر تحریک مسلم شبان کا خطاب
حیدرآباد۔/14اگسٹ، ( پریس نوٹ ) ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کی پشت پناہی مرکزی حکومت کی محاذی تنظیمیں کررہی ہیں، نئے نئے مسائل میں مسلمانوں کو اُلجھا کر پریشان کرنا روز کا معمول بن گیا ہے۔جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان نے نماز جمعہ سے قبل مسجد احسن اللہ خان یاقوت پورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے تحفظ کیلئے مسلمانوں کو منظم ہونے کی ضرورت ہے، ملک کا دستور ہمیں مذہبی آزادی دیتا ہے اور مذہب کی تبلیغ و اشاعت و عمل کرنے پر کوئی پابندی دستوری اعتبار سے نہیں ہے مگر فرقہ پرست یکساں سیول کوڈ کا نعرہ لگاکر مسلمانوں کے عائلی قوانین جو شریعت محمدی ؐ کے مطابق ہیں ختم کرنے کے درپے ہیں۔ نکاح، طلاق، خلع، نان و نفقہ، وراثت کے معاملات میں قرآن اور حدیث پر مسلمان عمل کرتے ہیں۔ جناب محمد مشتاق ملک نے کہا کہ ہندوستان ہمارا ملک ہے اور اس ملک سے ہمیں بے پناہ محبت ہے مگر لوگ عقیدت اور عقیدہ کو بھی شہریت سے جوڑ رہے ہیں، مسلمانوں کا عقیدہ اسلام ہے اور عقیدت محمد رسول اللہ سے بڑھ کر کسی سے نہیں ہوسکتی۔ اسلامی شریعت اور احکامات ہمارے لئے سب کچھ ہے، بلاشبہ عمل میں ہم بہت کمزور ہیں مگر اس کے معنی یہ نہیں کہ ہم شریعت سے ہی دستبردار ہوجائیں۔ شادی بیاہ میں امت کو چاہیئے کہ وہ اسلامی اصولوں پر عمل پیرا رہے، بیجا اسراف سے منع کیا گیا ہے اور اسراف کرنے والا شیطان کا بھائی قرار دیا گیاہے، شادیوں میں سادگی اپنائیں۔

TOPPOPULARRECENT