Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / شریف، پناما دستاویزات سے بچوں کے نام کے عاجلانہ کلیرنس کے خواہاں

شریف، پناما دستاویزات سے بچوں کے نام کے عاجلانہ کلیرنس کے خواہاں

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے عزم کیا ہیکہ وہ متنازعہ پناما دستاویزات سے جہاں ان کے تینوں بچوںکا تذکرہ بھی موجود ہے، نام حذف کرنے یعنی ان کے بچوں کو بے قصور ثابت کرنے ایڑی چوٹی کا زور لگادیں گے۔ انکے بچوں پر غیرقانونی رقمی لین دین اور ٹیکس کی چوری جیسے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ڈان نیوز کی اطلاع کے مطابق نواز شریف اس معاملہ کی یکسوئی انتہائی عاجلانہ طور پر کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک عدالتی کمیشن کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان کاکہنا ہیکہ اس معاملہ کی یکسوئی مذکورہ عدالتی کمیشن یا کسی دیگر فورم کے ذریعہ فوری کروائی جائے۔ طبی معائنہ کے بعد نواز شریف ایک ہفتہ بعد لندن سے واپس آ چکے ہیں اور اس معاملہ کی عاجلانہ یکسوئی کرنے کے خواہاں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT