Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شریمتی جے ایل بی ہری پریہ کو ڈائرکٹر مائناریٹی اسٹڈی سنٹر کی ذمہ داری

شریمتی جے ایل بی ہری پریہ کو ڈائرکٹر مائناریٹی اسٹڈی سنٹر کی ذمہ داری

شریمتی ڈی نرجا کی رخصت پر روانگی، سید عمر جلیل کے احکامات
حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے ڈائرکٹر میناریٹی اسٹڈی سنٹر کی زائد ذمہ داری ڈپٹی کلکٹر شریمتی جے ایل بی ہری پریہ کو دی ہے۔ اس سلسلہ میں آج احکامات جاری کئے گئے۔ شریمتی ڈی نرجا جو اسٹڈی سرکل کی ڈائرکٹر ہیں انہوں نے 25جنوری تا 29فبروری میڈیکل رخصت حاصل کرلی ہے۔ ان کے غیاب میں شریمتی ہری پریہ اس عہدہ کی زائد ذمہ داری سنبھالیں گی۔ اسی دوران محکمہ اقلیتی بہبود نے حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کے عہدہ پر ڈپٹی کلکٹر رینک کے عہدیدار کی تلاش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض عہدیداروں نے اس عہدہ پر اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم ان کے محکمہ جات سے اجازت کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کے عہدہ کی اقلیتی فینانس کارپوریشن کے جنرل منیجر ولایت حسین کو زائد ذمہ داری دی گئی تھی جو جاریہ ماہ کے اختتام پر وظیفہ پر سبکدوش ہورہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT