Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شریمتی جے ایل بی ہری پریہ کی خدمات محکمہ مال پر دوبارہ مامور

شریمتی جے ایل بی ہری پریہ کی خدمات محکمہ مال پر دوبارہ مامور

حیدرآباد۔/26مئی، ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے شریمتی جے ایل بی ہری پریہ ڈپٹی کلکٹر کی خدمات کو ان کے متعلقہ محکمہ مال کو واپس کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج سکریٹری اقلیتی بہبود نے احکامات جاری کئے۔ شریمتی ہری پریہ ڈپٹی کلکٹر ڈیپوٹیشن پر وقف بورڈ میں او ایس ڈی لینڈ ایکویزیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہوں نے14 مارچ 2016سے میڈیکل لیو حاصل کرلی۔ اس صورتحال میں محکمہ اقلیتی بہبود نے شریمتی ہری پریہ کی خدمات ان کے متعلقہ محکمہ کو فوری اثر کے ساتھ واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر تلنگانہ وقف بورڈ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ انہیں فوری ریلیو کردیں۔

TOPPOPULARRECENT