Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / شری ڈی ایر پورٹ کا عنقریب افتتاح

شری ڈی ایر پورٹ کا عنقریب افتتاح

شری ڈی ( مہاراشٹرا ) ۔/14جولائی ، (سیاست ڈاٹ کام ) شری ڈی ایر پورٹ کا توقع ہے کہ جاریہ سال اکٹوبر میں آغاز ہوجائیگا جس کیلئے چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس بہت جلد وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کریں گے۔ مہاراشٹرا ایر پورٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے منیجنگ ڈائرکٹر وشواس پاٹل نے آج یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کل ایر پورٹ کے جاریہ تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف محکمہ جات سے منظوریاں قطعی مرحلہ میں ہیں جس کی تکمیل کے ساتھ ہی چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈ نویس افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کو مدعو کرنے کیلئے رجوع ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طیرانگاہ کی تعمیر پر اب تک225کروڑ روپئے صرف کئے گئے ہیں مزید 100کروڑ روپئے صرف کرنے کی ضرورت ہے۔

 

سسر اور سالوں نے داماد کو گولی ماردی
شیوپوری، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے امولا تھانہ علاقے میں وادی امولا کے نزدیک کل شام سسر اور سالوں نے داماد کو دیسی ریوالور سے گولی مار دی۔ زخمی دامادکو علاج کے لیے ضلع اسپتال شیوپوری لایا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہ اطلاع دی کہ شیوپوری میں رہنے والے افسر خان کے سسرال کے لوگوں نے اس پر جہیز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرا رکھا ہے ۔اس کی بیوی اپنے مایکے بھونتی قصبے میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہے ۔کل جب افسر خان اپنی بیوی اور بچوں سے ملنے بھونتی جا رہا تھااسی دوران راستے میں وادی امولا کے مقام پر شام کے وقت اس کے سسر نتھو خاں، سالے عامر اور مونو نے دیسی ریوالور سے اسے گولی مار دی۔

TOPPOPULARRECENT