Tuesday , May 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / ششانک منوہر آئی سی سی عہدے سے مستعفیٰ

ششانک منوہر آئی سی سی عہدے سے مستعفیٰ

دبئی ۔15 مارچ (سیات ڈاٹ کام) آئی سی سی چیئر مین ششانک منوہر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں  میڈیا کے مطابق انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر کا مختصر دور ختم ہو گیا ، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی چیئرمین شپ سے آٹھ ماہ بعد ہی مستعفی ہو گئے ۔میڈیا کے مطابق انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفٰی دیا ہے ،انہیں گزشتہ سال 2 سال کی مدت کیلئے آئی سی سی چیئرمین مقرر کیا گیا تھا ، ششانک منوہر نے اپنے دور میں بگ تھری کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے بھی بھرپور کام کیا۔آئی سی سی ہندوستان ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بورڈز کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے نیا آئین بنا چکا ہے ، تاہم اس کی حتمی منظوری اپریل میں اجلاس کے دوران متوقع ہے ۔ ششانک منوہر اب اس اہم اجلاس کا حصہ نہیں ہوں گے ، وہ 2008 سے 2011 اور پھر 2015 سے 2016 تک بی سی آئی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT