Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ششی دھر ریڈی زیر قیادت وفد کا آج دورہ ہریانہ

ششی دھر ریڈی زیر قیادت وفد کا آج دورہ ہریانہ

لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے بارے میں معلومات کا حصول
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : سابق وزیر اور صدر نشین فورم برائے ڈاکٹر ایم چناریڈی میموریل ٹرسٹ کی زیر قیادت ایک وفد ریاست ہریانہ کا کل دورہ کرتے ہوئے یہاں جواہر لال نہرو لفٹ اریگیشن پراجکٹ اسکیم کے بارے میں معلومات حاصل کرے گا ۔ ششی دھر ریڈی نے بتایا اس دورہ کے دوران وفد پمپنگ اسٹیشنوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے پراجکٹ کے ڈیزائین کارکردگی انتظامیہ پر عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گا ۔ اس دوران اخباری نمائندوں سے بھی خطاب کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی سے واپسی کے بعد وفد ان چند دیہاتوں کا دورہ کرے گا جن کو ملاناساگر ذخیرہ آب کے لیے کام میں لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 16 جولائی کو دورہ ہریانہ کے متعلق خیالات واضح کئے جائیں گے ۔ اس وفد میں پروفیسر کے پروشوتم ریڈی ڈاکٹر ٹی اندرا سین ریڈی اور سینئیر قائد جی نرنجن شامل ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT