Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / ششی کلا انا ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری مقرر

ششی کلا انا ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری مقرر

چینائی ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برسراقتدار انا ڈی ایم کے نے آج چیف منسٹر جیہ للیتا کی قریبی ساتھی وی کے ششی کلا کو پارٹی کا جنرل سکریٹری اور جیہ للیتا کا جانشین مقرر کرنے کی بھرپور تائید کی۔ پارٹی کے ترجمان سی پنین نے اطلاع دی کہ ششی کلا کو انا ڈی ایم کے پارٹی کا متفقہ طور پر جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
مذہبی بنیادوں پر فضائیہ کے عہدیدار
داڑھی نہیںرکھ سکتے: سپریم کورٹ
نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے ارکان عملہ مذہبی بنیادوں پر داڑھی نہیںرکھ سکتے۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی زیرصدارت ایک بنچ نے فیصلہ سنایا کہ فضائیہ کے عملہ کو داڑھی نہ رکھنے کی حکومت کی ہدایت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT