Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / ششی کلا رشوت کیس :ڈی روپا کو نوٹس

ششی کلا رشوت کیس :ڈی روپا کو نوٹس

بنگلورو۔27جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اعلیٰ پولیس عہدیدار جس نے آل انڈیا انا ڈی ایم کے ( اماں) لیڈر وی کے ششی کلا سے جیل میں مبینہ خصوصی برتاؤ کے بارے میں متنازعہ رپورٹ پیش کی ‘ گذشتہ روز انہیں متبدلہ کرناٹک ڈی جی پی ستیہ نارائنا راؤ کی جانب سے لیگل نوٹس بھیجی گئی ہے ۔ راؤ نے روپا کو جاری کردہ نوٹس میں جس کی نقل یہاں نیوز ایجنسی ’’پی ٹی آئی ‘‘ کو دستیاب کرائی گئی ہے ‘ کہا ہے کہ آپ ( ڈی روپا ) کو اگلے تین یوم میں تمام بڑے اخبارات میں باضابطہ معذرت خواہی شائع کرانا ہوگا جس میں ناکامی پر مجھے آپ کے خلاف دیوانی اور فوجداری دونوں قانونی کارروائیاں شروع کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا ‘ تاکہ آپ کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا ازالہ کرسکوں اور اس کی قدر سرسری طور پر 50کروڑ روپئے لگائی گئی ہے ۔ روپا نے الزام عائد کیا تھا کہ 2کروڑ روپئے کا مختلف ہاتھوں میں تبادلہ ہوا تاکہ ششی کلا کو خصوصی سہولتیں فراہم کئے جائیں –

TOPPOPULARRECENT