Sunday , June 25 2017
Home / ہندوستان / ششی کلا فیملی کے اخراج پر ہی انضمام کی بات ممکن : پنیرسلوم

ششی کلا فیملی کے اخراج پر ہی انضمام کی بات ممکن : پنیرسلوم

تھینی (ٹاملناڈو) ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حریف آل انڈیا انا ڈی ایم کے گروپ کے لیڈر او پنیر سلوم نے آج پھر ایک بار پارٹی سربراہ وی کے ششی کلا کی مخالفت میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کا بنیادی نظریہ یہ ہیکہ پارٹی اور حکومت کسی خاندان کے ہاتھوں میں نہیں ہونے چاہئے۔ پنیرسلوم کو ششی کلا نے فبروری میں ان کے خلاف بغاوت پر پارٹی سے خارج کردیا تھا۔ پنیرسلوم اپنے گروپ کے اس مطالبہ پر بھی بدستور قائم ہیکہ جیہ للیتا کی موت کی تحقیقات کرائی جائے ۔ پنیرسلوم کیمپ کی طرف سے شرط رکھی گئی ہیکہ ششی کلا فیملی کو انا ڈی ایم کے سے خارج کرنے پر بھی وہ حریف گروپ کے ساتھ انضمام کی بات چیت میں شامل ہوگا۔ دونوں گروپ ضم ہوجانے کے بارے میں گذشتہ روز ابتدائی بات چیت ہوئی۔

 

احمدآبادمیں ڈھائی کروڑ کے پرانے نوٹوں کیساتھ 11افراد گرفتار
احمدآباد،18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں احمدآباد شہر کے وستراپور علاقے میں آج الگ الگ مقامات سے ڈھائی کروڑ روپے سے زیادہ کے پرانے نوٹ ضبط کرکے گیارہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس ذرائع نے یواین آئی کو بتایا کہ صبح خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تھلتیج چار راستہ کے نزدیک تین کاروں کی تلاشی کے دوران 500اور 1000روپے کے دو کروڑ 37لاکھ 50ہزار روپے کے پرانے نوٹ ضبط کئے گئے اور اس سلسلے میں سات افراد کو گرفتارکیا گیا۔وہیں ایک دیگرواقعہ میں سرکاری وساہت روڈ سے 500اور1000کے بیس لاکھ روپے کے پرانے نوٹ ضبط کرکے چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس معاملہ درج کرکے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT