Sunday , April 23 2017
Home / Top Stories / ششی کلا مزید 13 ماہ جیل میں کاٹیں گی

ششی کلا مزید 13 ماہ جیل میں کاٹیں گی

۔10کروڑ کا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میںسزاء کا اطلاق
بنگلور ۔21 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے لیڈر ششی کلا کو جنھیں غیرمحسوب اثاثہ جات کیس میں جیل کی سزاء ہوئی ہے ، اگر سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کردہ 10 کروڑ کا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 13 ماہ کی سزا کاٹنی پڑے گی ۔ سپرنٹنڈنٹ محابس کرشنا کمار نے ایک بیان میں کہا کہ ششی کلانٹراجن کو جرمانہ کی رقم 10 کروڑ روپئے ادا کرنے ہوں گے ، اگر انھوں نے سپریم کورٹ کے عائد کردہ جرمانہ کو ادا نہیں کیا تو اُنھیں مزید 13 ماہ جیل میں رکھا جائیگا۔  انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری کو اس وقت پارہ پنا اگراپاڑا جیل میں رکھا گیا ہے ۔ 14 فبروری کو سپریم کورٹ نے غیرمحسوب اثاثہ جات کیس میں ششی کلا کی سزاء کو بحال کیا تھا اور انھیں اور ان کے رشتہ داروں کو چار سال کی جیل کی سزاء دی تھی ۔ اس کے علاوہ فی کس 10 کروڑ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا ۔ ششی کلا تقریباً تین سال گیارہ ماہ کیلئے جیل میں رہیں گی ۔ اس سزاء کا اعلان تحت کی عدالت نے کیا تھا ۔ قبل ازیں انھوں نے سپٹمبر 2014 ء میں تحت کی عدالت کی جانب سے ماخوذ کئے جانے کے بعد پارہ پنا اگراپاڑا جیل میں 21 دن گذارے تھے ۔ ملزمین ششی کلا ، ایلا وراسی اور سدھاکرن کے ساتھ یکساں سلوک کیا جارہا ہے ، جیسا کہ دیگر قیدیوں کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT