Tuesday , May 23 2017
Home / سیاسیات / ششی کلا پشپا کی الیکشن کمیشن میں شکایت

ششی کلا پشپا کی الیکشن کمیشن میں شکایت

نئی دہلی ۔ 11 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا کی رکن ششی کلا پشپا نے آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ آل انڈیا انا ڈی ایم ( اماں گروپ ) کے امیدوار ٹی ٹی وی دیناکرن کو آر کے نگر ضمنی انتخاب میں نا اہل قرار دیا جائے کیونکہ وہ رائے دہندوں میں رقم تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تیقن دیا ہے کہ ٹی ٹی وی دیناکرن کے خلاف کارروائی کی جائیگی اور ان کارکنوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی جو رائے دہندوں میں رقومات تقسیم کرنے میں ملوث ہیں۔ ششی کلا پشپا کو جئے للیتا کی موت کے بعد علم بغاوت کرنے کے بعد آل انڈیا انا ڈی ایم کے سے خارج کردیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT