Monday , July 24 2017
Home / Top Stories / ششی کلا کیخلاف بغاوت دھرم یدھ میں پہلی کامیابی : پنیر سلوم

ششی کلا کیخلاف بغاوت دھرم یدھ میں پہلی کامیابی : پنیر سلوم

Chennai: Tamil Nadu Chief Minister O Panneerselvam addresses a press conference at his residence in Chennai on Wednesday. PTI Photo by R Senthil Kumar (PTI2_8_2017_000062A)

چینائی۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) باغی آل انڈیا انا ڈی ایم کے لیڈر اور سابق چیف منسٹر او پنیر سلوم نے آج حریف اما گروپ لیڈر ٹی دیناکرن کے خلاف وزراء کی بغاوت کو ششی کلا کے خلاف اپنے دھرم یدھ کی پہلی کامیابی قرار دیا۔ پنیر سلوم نے کہا کہ انہوں نے اپنے حامیوں بشمول ایم پیس اور ایم ایل ایز کی مدد کے ساتھ دھرم یدھ شروع کیا تھا جو اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش ہے کہ انا ڈی ایم کے پارٹی ششی کلا کی فیملی کے ہاتھوں میں نہ پڑجائے۔ وہ وزراء کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کررہے تھے جو کل رات دیر گئے کیا گیا کہ ششی کلا، دینا کرن اور ان کی فیملیوں کو انا ڈی ایم اور اس کی حکومت کے امور سے دور رکھا جائے۔
دیناکرن کے خلاف نوٹس جاری
دریں اثناء دہلی پولیس نے اناڈی ایم کے (اماں) کے لیڈر دیناکرن کے خلاف رشوت کے معاملے میں حال ہی میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد آج ’’لُک آؤٹ نوٹس‘‘ جاری کیا۔ دیناکرن کے خلاف یہ نوٹس ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب دو حصہ میں تقسیم انا ڈی ایم کے پارٹی کے انضمام کی سمت دونوں طرف کے قائدین بات چیت کررہے ہیں۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے بتایا کہ رپورٹ ملی تھی کہ دیناکرن ملک چھوڑ کر فرار ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔پارٹی کی جنرل سکریٹری ششی کلا کے بھتیجے دیناکرن کے خلاف پارٹی نشان (دو پتے ) کو حاصل کرنے کے لئے سکیش چندرشیکھر کو 60 کروڑ روپے رشوت دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ چندر شیکھر کو پولیس نے یہاں ایک ہوٹل سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔وہ فی الحال پولیس حراست میں ہے اور افسر اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ششی کلا غیر متناسب آمدنی کے معاملے میں بنگلور کی جیل میں قید ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT