Thursday , April 27 2017
Home / ہندوستان / ششی کلا کیمپ کے قائدین کی ای سی سے ملاقات، پنیرسیلوم کا دعویٰ نظرانداز کردینے کی اپیل

ششی کلا کیمپ کے قائدین کی ای سی سے ملاقات، پنیرسیلوم کا دعویٰ نظرانداز کردینے کی اپیل

نئی دہلی ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ششی کلا کیمپ کے آل انڈیا انا ڈی ایم کے لیڈر ایم تھمبی دورائے نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ پارٹی میں کوئی پھوٹ نہیں پڑی، آج الیکشن کمیشن (ای سی) سے درخواست کی کہ ناراض کیڈر کے دعوؤں پر توجہ نہ دی جائے، جنھوں نے انا ڈی ایم کے پارٹی کے انتخابی نشان پر دعوے داری پیش کرتے ہوئے جنرل سکریٹری کے عہدہ کیلئے تازہ انتخاب چاہا ہے۔ لوک سبھا ڈپٹی اسپیکر نے انا ڈی ایم کے قائدین کے ہمراہ الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد کہا کہ جمہوری نظام میں لوگوں کو مختلف مسائل اٹھانے کی آزادی حاصل ہوتی ہے لیکن ان تمام پر غور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو او پنیرسیلوم کی قیادت میں حریف گروپ نے چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی سے ملاقات کرتے ہوئے انا ڈی ایم کے پارٹی کا نشان انھیں الاٹ کرنے کیلئے دعوے داری پیش کی۔ آئندہ ماہ چینائی کے آر کے نگر اسمبلی حلقہ کا ضمنی چناؤ مقرر ہے، جس کی نمائندگی جے جیہ للیتا کیا کرتی تھیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT