Sunday , May 28 2017
Home / Top Stories / ششی کلا کے خلاف اوپنیرسیلوم کی بغاوت

ششی کلا کے خلاف اوپنیرسیلوم کی بغاوت

چینائی ۔ /7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وی کے ششی کلا کے خلاف انا ڈی ایم کے میں آج رات بغاوت پھوٹ پڑی ۔ جبکہ چیف منسٹر او پنیر سیلوم بم دھماکہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے اتوار کو زبردستی استعفیٰ حاصل کیا گیا تھا تاکہ ششی کلا کے چیف منسٹر بننے کی راہ ہموار ہوسکے ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر تاملناڈو کے عوام کو اور پارٹی کارکنوں کی خواہش ہو تو وہ اپنا استعفیٰ واپس لے سکتے ہیں ۔ عام طور پر خاموش رہنے والے پنیر سیلوم کو جئے للیتا نے اپنی خاموشی ترک کردینے کی ترغیب دی تھی اور انہیں اپنی جگہ چیف منسٹر مقرر کیا تھا ۔ /5 ڈسمبر کو ان کے انتقال کے بعد انہیں سینئر وزراء اور قائدین کی جانب سے توہین کا احساس ہونے لگا جنہوں نے ان کی اہمیت کم کردی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT