Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / شطرنج کے اسٹار وشواناتھن آنند کو ہردے ناتھ ایوارڈ

شطرنج کے اسٹار وشواناتھن آنند کو ہردے ناتھ ایوارڈ

گورنر ودیاساگر راؤ آئندہ منگل کو ممبئی میں اعزاز عطا کرینگے ، دیگر کھلاڑیوں کو بھی اعزاز
ممبئی ، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پانچ مرتبہ کے ورلڈ چیس چمپئن وشواناتھن آنند کو ہردے ناتھ ایوارڈ سے نوازا جائے گا، جو ملک بھر میں مختلف شعبہ جاتِ حیات سے تعلق رکھنے کامیاب شخصیتوں کو تہنیت کی پیشکشی کے ساتھ تسلیم کرتا ہے۔ یہ اعزاز 2 لاکھ روپئے کیاش ایوارڈ اور مومنٹو پر مشتمل رہے گا۔ ریاستی گورنر سی ودیاساگر راؤ یہ ایوارڈ 46 سالہ اسپورٹسمن کو یہاں 12 اپریل کو مقررہ ایونٹ میں عطا کریں گے۔ اس کے سابقہ حصول کنندگان میں ممتاز شخصیتیں جیسے لتا منگیشکر، باباصاحب پورن دارے، آشا بھوسلے، امیتابھ بچن، ہری پرساد چورسیا اور اے آر حمن شامل ہیں۔ آئندہ منگل کی تقریب میں اعزازی مہمانان مہاراشٹرا کے وزیر ثقافت ونود تاؤڑے اور پنڈت ہردے ناتھ منگیشگر ہوں گے جبکہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان اُس شام کے خصوصی مہمان رہیں گے۔ 11 ڈسمبر 1969ء کی پیدائش والے آنند انڈین چیس گرانڈ ماسٹر اور سابق ورلڈ چمپئن ہیں۔ وہ 1988ء میں ہندوستان کے اولین گرانڈ ماسٹر بنے۔ وہ 2000ء سے 2002ء تک ’فیڈے‘ ورلڈ چیس چمپئن شپ پر قابض رہے اور 2007ء میں ایسے ورلڈ چمپئن بن گئے جس سے کسی گوشہ کو اختلاف نہ ہوا۔ کھیل کود کی دیگر شخصیتوں جیسے ڈی پرساد، پراوین تھپسے کے ساتھ اُن کی شریک ِ حیات بھاگیہ شری تھپسے، پدم شری انوپما گوکھلے، رگھونندن گوکھلے، دھنراج پلے، دیویندر جوشی، کامیش مہتا اور پرنالی دھاریا کو بھی اس تقریب کے دوران تہنیت پیش کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT