Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / شطرنج کے ورلڈ کپ مقابلے میں سیتورمن کو شکست

شطرنج کے ورلڈ کپ مقابلے میں سیتورمن کو شکست

باکو  ۔ 18 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ایس پی سیتورمن کو آذربائجان کے دارالحکومت میں جاری شطرنج کے عالمی مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے کھیل میں میزبان شاطر شاکریار مامید یاروف کے ہاتھوں شکست ہوگئی ۔سیتورامن واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں جو ان مقابلوں میں برقرار ہیں۔ انھوں نے پہلے دو راؤنڈس میں روس کے سنسان سگیریواور اپنے ہموطن پی ہری کرشنا کو شکست دی تھی ۔ لیکن اب ایسی صورتحال میں پہونچ چکے ہیں جہاں مقابلوں میں برقراری کیلئے انھیں آئندہ مرحلہ میں بہرصورت کامیابی حاصل کرنا ہوگا تاکہ اس کامیابی کے ساتھ وہ ٹائی پر ۔ بریک مرحلہ پر پہونچ کر 1.6 ملین امریکن ڈالر کے 16 ویں راؤنڈ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ مامید یاروف نے شطرنج کے تمام شعبوں میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ۔سیتورامن کو بھی مقابلہ میں برابری کا موقع تھا لیکن مفاہمت قبول نہ کرنے آذر بائجان کا انداز انھیں جونیر ٹائیٹلس کی دو کامیابیوں سے ہمکنار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT