Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کاآج ایک روزہ قومی سمینار

شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کاآج ایک روزہ قومی سمینار

معائب سخن کی رسم اجراء تقریب، جناب زاہد علی خاں و محمد محمود علی کی شرکت
حیدرآباد8نومبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کے بموجب بروز پیر 9 نومبر کو 2 بجے دوپہر این ٹی آر آڈیٹوریم، پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی باغ عامہ نامپلی ایک روزہ قومی سمینار بہ موضوع ’’اردو شاعری ۔ عروضی و فنی مسائل‘‘ پر مقرر ہے۔ سمینار کی صدارت پروفیسر مجید بیدار انجام دیں گے۔ پروفیسر مظفر شہ میری و پروفیسر شوکت حیات بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ جناب محمد نذیر احمد پروگرام کے کنوینر ہوں گے۔ ڈاکٹر رؤف خیر، ڈاکٹر فاروق شکیل، ڈاکٹر معید جاوید، ڈاکٹر مقبول احمد مقبول کرناٹک، ڈاکٹر زبیر قمر مہاراشٹرا، جناب سردار سلیم، جناب واحد نظام آبادی اور دیگر اپنے اپنے موضوعات کے تحت مقالے پیش کریں گے۔ 6 بجے شام اسی مقام پر ڈاکٹر معید جاوید اور واحد نظام آبادی کی مشترکہ تصنیف ’’معائب سخن و ہدایت نامہ شاعری‘‘ کی رسم رونمائی انجام دی جائے گی۔ اس پروگرام کی صدارت پروفیسر محترمہ اشرف رفیع انجام دیں گی۔ الحاج محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور پروفیسر ایس اے شکور معزز مہمانان ہوں گے۔ ان کے علاوہ پروفیسر ای سریش کمار رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی، پروفیسر بٹو ستیہ نارائنا اور پروفیسر نائیڈو بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ محترمہ سمیرا عزیز فلم ڈائرکٹر، رائٹر، ڈاکٹر انیس قیومی، مسٹر نوید اقبال نظام آباد اور جناب محمد عظیم الدین اعزازی مہمانان شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ پروفیسر فاطمہ پروین پروگرام کی کنوینر ہوں گی۔ طلباء و طالبات، ریسرچ اسکالرس اور محبان اردو سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT