Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شعبہ اردو ‘ حیدرآباد سنٹرل یونی ورسٹی میں داخلے

شعبہ اردو ‘ حیدرآباد سنٹرل یونی ورسٹی میں داخلے

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : پروفیسر پنچانن موہنتی ‘ڈین اسکول آف ہیومانٹیز‘حیدرآباد سنٹرل یونی ورسٹی (یونی ورسٹی آف حیدرآباد )کے بموجب شعبہ اردو میں ایم۔اے،ایم۔فل اور پی ۔ایچ۔ڈی برائے تعلیمی سال 2017-18 داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ایم۔اے(اردو) میں داخلے کے لئے ایسے امیدواربھی درخواست دینے کے اہل ہیں جنھوں نے گریجویشن میں اردو یا اس کے بجاے فارسی یا عربی بہ حیثیت دوسری زبان یا اختیاری مضمون پڑھا ہو۔جو طلبا و طالبات گریجویشن کا امتحان دے چکے ہیں اور نتائج کے منتظر ہیں وہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ایم۔اے، ایم۔فل، اور پی۔ایچ ۔ڈی، میںانٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلہ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 750/ ،5000 ،8000 روپیہ بالترتیب وظیفہ دیا جاتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حیدرآباد یونی ورسٹی کے ایم۔اے اور ایم فل کے طلبا و طالبات کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہیں مرکزی حکومت کی اسکالرشپ (MANF/JRF/RGNF/NFOBC) جو25000/ہزار روپیہ ماہانہ ہے ۔ ہندوستان بھر کی جامعات کے طالبات سے زیادہ مستحق قرار پاتے ہیں۔اضلاع اور دیگر ریاستوں کے طلبا وطالبات کے لئے ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔داخلے کا فارم یونی ورسٹی ویب سائیٹ پر موجود ہے اور درخواست onlineداخل کرنی ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخر تاریخ 5 مئی مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون :7382229723پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT