Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / شعبہ اردو حیدرآباد یونیورسٹی میں داخلے کی آج آخری تاریخ

شعبہ اردو حیدرآباد یونیورسٹی میں داخلے کی آج آخری تاریخ

ایم اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کو غیر معمولی اسکالرشپس
حیدرآباد /4 مئی ( پریس نوٹ ) پروفیسر پنچانن موہنتی ‘ ڈین اسکول آف ہیومانٹیز ‘ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (یونیورسٹی آف حیدرآباد )کے پریس نوٹ کے بموجب شعبہ اردو میں ایم اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی برائے تعلیمی سال 2017-18 داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کا قیام 1974ء میں گچی باؤلی میں عمل میں آیا ۔ شعبہ اردو کا قیام 1979ء میں ہوا ۔ اردو کے نامور محقق اور ماہر لسانیات پروفیسرگیان چند جین کو شعبہ کا صدر منتخب کیا گیا ۔ انہوں نے 1986ء تک فرائض بحسن و خوبی انجام دئے اور شعبہ اردو کو ہندوستان کا ایک اہم شعبہ بنا دیا ۔ آج بھی یہ شعبہ اپنی تدریس اور تحقیق کیلئے منفرد حیثیت کا حامل ہے ۔ اس شعبہ کے فارغ التحصیل اسکالرس ہندوستان کے مختلف جامعات میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی جامعیات وینکٹیشورا یونیورسٹی ، تروپتی یونی ورسٹی، ڈاکڑ عبدالحق اردو یونیورسٹی،کرنول ، تلنگانہ یونیورسٹی ، نظام آباد ، ستاوہانیہ یونیورسٹی ، کریم نگر ،عثمانیہ یونیورسٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور حیدرآباد یونیورسٹی میں بھی یہاں کے اسکالرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایم اے (اردو) میں داخلے کیلئے ایسے امیدوار بھی درخواست دینے کے اہل ہیں جنھوں نے گریجویشن میں اردو یا اس کے بجائے فارسی یا عربی بہ حیثیت دوسری زبان یا اختیاری مضمون پڑھا ہو جو طلبا و طالبات گریجویشن کا امتحان دے چکے ہیں اور نتائج کے منتظر ہیں وہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ ایم اے، ایم فل، اور پی ایچ ڈی میں انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلہ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 750، 5000، 8000 روپئے بالترتیب وظیفہ دیا جاتا ہے ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے ایم اے اور ایم فل کے طلبا و طالبات کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہیں مرکزی حکومت کی اسکالرشپ (MANF/JRF/RGNF/NFOBC) جو25000 ہزار روپئے ماہانہ ہے ۔ ہندوستان بھر کی جامعات کے طالبات سے زیادہ مستحق قرار پاتے ہیں ۔ اضلاع اور دیگر ریاستوں کے طلبا وطالبات کیلئے ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔ داخلے کا فارم یونیورسٹی ویب سائیٹ پر موجود ہے اور درخواست online داخل کرنی ہے ۔ فارم داخل کرنے کی آخر تاریخ 5 مئی 2017ء مقرر کی گئی ہے۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7382229723 پر ربط کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT