Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شعبہ اسلامک اسٹیڈیز جامعہ عثمانیہ میں ’’ہند میں مسلمانوں کے تشخیص اور ترقی کے مسائل ‘‘پر دو روزہ اجلاس کا آج آغاز

شعبہ اسلامک اسٹیڈیز جامعہ عثمانیہ میں ’’ہند میں مسلمانوں کے تشخیص اور ترقی کے مسائل ‘‘پر دو روزہ اجلاس کا آج آغاز

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( فیکس ) : صدر شعبہ پروفیسر عائشہ فاروقی کے بموجب شعبہ اسلامک اسٹیڈیز جامعہ عثمانیہ کی جانب سے مذکورہ بالا عنوان پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ دو روزہ اجلاس میں مختلف دانشوران اور ماہرین اپنے مقالے اور تقاریر پیش کریں گے ۔ افتتاحی اجلاس بروز منگل 5 جنوری کو مرکزی کتب خانہ آئی ایس ایس آر ہال جامعہ عثمانیہ میں شام 3 بجے منعقد ہوگا ۔ جس میں پروفیسر انور معظم کے اعزاز میں مہمانان اپنی آراء پیش کریں گے ۔ پروفیسر انور معظم کا شمار شعبہ کے بانیان میں ہوتا ہے ۔ پروفیسر انور معظم نے ’ ہند میں فروغ علم میں مسلمانوں کا حصہ ‘ تہذیب و تمدن پر مسلمانوں کے اثرات ، مسلم سماج ، تشخیص اور ترقی ‘ جیسے موضوعات پر قلم اٹھایا ہے ۔ نیز ان کے شہ پارے لغات اور نثر و اشاعت کے تمام ہی ذرائع سے ترسیل پاتے رہیں ہیں ۔ اس افتتاحی اجلاس میں صدارت پروفیسر اسلم پرویز وائس چانسلر مانو کریں گے۔ مہمانان خصوصی پروفیسر سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر جامعہ عثمانیہ ، پروفیسر جی کرشنا ریڈی شرکت کریں گے ۔ بیرونی مہمان پروفیسر ڈیوڈ لیلی ویلڈ اپنا مقالہ ’ سید احمد خاں ، جمال الدین افغانی ۔ فطرت سائنس اور امیر یلیزم ‘ کے عنوان پیش کریں گے ۔ دوسرے روز 6 جنوری کو نیو سمینار حال ، آرٹس کالج میں دیگر ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے۔ ۔

TOPPOPULARRECENT