Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / شعبہ تعلیم میں تجربات کی وکالت : موہن بھاگوت

شعبہ تعلیم میں تجربات کی وکالت : موہن بھاگوت

پونے 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی تعلیمی پالیسی کو کئی تجربات کا نوٹ لئے جانے کے بعد تیار کیا جانا چاہئے ۔ یہ تجربات روایتی مہارتوں کے ساتھ ملک بھر میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے گروکل اسکول میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تعلمی پالیسی تیار کی جا رہی ہے ۔ ملک میں تعلیم کے شعبہ میں میزورم سے کشمیر تک اور کنیا کماری تک تجربات کئے جا رہے ہیں اور تعلیمی پالیسی پر فیصلہ سے قبل ان تجربات کا نوٹ لینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ کو روایتی مہارتوں اور انسانی اقدار سے جوڑنے کی ضرورت ہے ۔ تعلیم کے ذریعہ اسکولس میں عزت نفس کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔ اسکولس میں روایتی مہارتوں پر مبنی تعلیم دی جانی چاہئے ۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بنیادی حق ہونے کے باوجود سماج کا ایک بڑا طبقہ تعلیم سے محروم ہے ۔ بھاگوت نے کہا کہ سماج کو قابل اعتراض اور فرسودہ روایات ترک کرنے چاہئیں۔

TOPPOPULARRECENT