Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / شعبہ پٹرولیم میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم ہوگا : ایران

شعبہ پٹرولیم میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم ہوگا : ایران

تہران ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی وزیر برائے تیل اور گیس نامدار زنگینہ نے کہا ہے کہ تہران حکومت پٹرولیم کے شعبے میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گی۔ سرکاری ٹی وی سے بات چیتمیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو امریکی کمپنیوں کی ایران میں موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ امریکی حکومت ان کمپنیوں پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کر رہی ہے۔ گزشتہ جولائی میں جوہری معاملت کے نتیجہ میں ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد بین الاقوامی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT