Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شعری مجموعے ’’دل ہے ورق ورق ‘‘ ،

شعری مجموعے ’’دل ہے ورق ورق ‘‘ ،

’’شواد سے شبد تک ‘‘کی رونمائی تقریب
جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست اور کے پرسن چند بھنڈاری کی شرکت
حیدرآباد ۔ 15  اکٹوبر ۔ (پریس نوٹ) تلنگانہ رائٹرس اینڈ کلچرل سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب فرید ضیائی کی اطلاع کے بموجب سوسائٹی ہذا کی دوسری سالانہ تقریب بہ اشتراک ڈپارٹمنٹ آف لینگویج اینڈ کلچر حکومت تلنگانہ 18 اکٹوبر بروز منگل شام 6:00 بجے مین ہال رویندرا بھارتی میں مقرر ہے ۔ اس تقریب میں ادبی اجلاس و غزل ، گیت کا پروگرام بھی شامل رہے گا ۔ اس موقع پر اردو کے شاعر و ادیب ڈاکٹر معین افروزؔ کے شعری مجموعے ’’دل ہے ورق ورق‘‘ کے علاوہ ہندی کی شاعرہ ڈاکٹر اہلیا مشرا کے مجموعۂ کلام ’’شوادسے شبد تک‘‘ کی رسم رونمائی بھی عمل میں آئے گی ۔ ڈاکٹر معین افروزؔ کے مجموعے کی رسم اجراء جناب کے پرسن چند بھنڈاری جبکہ ڈاکٹر اہلیا مشرا کی کتاب کی رسم اجراء بدست جناب زاہد علی خاں مدیر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں انجام پائے گی۔ تقریب میں جناب ظفر جاوید ، جناب باشاہ نواز ، پروفیسر ایس اے شکور ، پروفیسر بیگ احساس ، پروفیسر مظفر شہ میری ، جناب سردار سلیمؔ ، ڈاکٹر ایچ ایم لعل ، جناب سید نثار احمد اور جناب بابو راؤ بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں غزل و گیت کا پروگرام پیش کیا جائے گا جس میں ممتاز غزل گلوکار ظہیر بابر ، سبیکا روفی ، ساجد رؤف ، مہیش لعل ، قدیر جاوید اور مرزا مقصود بیگ مختلف شعراء کے کلام و گیتوں کو اپنی آواز سے سجائیں گے ۔ ان کے ساتھ ڈاکٹر سنجے کینجی  ستار ، سردار خاں طلبہ و پروین پیاڈ پر سنگت کریں گے جبکہ نظامت کے فرائض تسنیم جوہرؔ اور نتیش پانڈے انجام دیں گے ۔ اس پروگرام میں عوام کا داخلہ مفت رہے گا ۔مزید تفصیلات کیلئے پروگرام کنوینر جناب فرید ضیائی سے فون نمبرات 8790687051 یا 9703813944 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT