Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / شعیب اختر کا ایک گھٹنے کا جوڑ مصنوعی

شعیب اختر کا ایک گھٹنے کا جوڑ مصنوعی

راولپنڈی ۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شعیب اختر بلا شبہ دنیا کے سب سے تیز ترین بولر رہے ہیں لیکن وہ 6 سال کی عمر تک چلنے کے بھی قابل نہ تھے۔ انہوں نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھٹنوں میں مصنوعی پلیٹس ڈالی گئی ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے مداحوں سے کہا کہ ’’ذرا تصور کریں کہ میرے جسم اور جوڑوں کو کتنا دباؤ اور درد برداشت کرنا پڑا ہوگا لیکن پتہ ہے کیا ہوا؟ اپنے ملک کی طرف سے کھیلنا ہمیشہ ہی بہترین اور باعث عزت رہا ہے‘‘۔ شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا ایک جوڑ مصنوعی ہے جب کہ نیچے کے جوڑ میں پلیٹ لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ ایک بچہ جو اپنی عمر کے چھٹے سال تک چلنے کے بھی قابل نہیں تھا اور وہ تاریخ کا سب سے تیز ترین بولر بن گیا، اس لیے کبھی بھی خواب دیکھنا مت چھوڑیئے!

TOPPOPULARRECENT