Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / شعیب اختر کا پی ایس ایل ٹیم خریدنے کا ارادہ

شعیب اختر کا پی ایس ایل ٹیم خریدنے کا ارادہ

Pakistani paceman Shoaib Akhtar addresses a press conference in Colombo on March 17, 2011. Pakistan's maverick paceman Shoaib Akhtar, whose colourful career has been a heady mix of on-field brilliance and off-field controversy, will quit international cricket after the World Cup. AFP PHOTO/Lakruwan WANNIARACHCHI (Photo credit should read LAKRUWAN WANNIARACHCHI/AFP/Getty Images)

لاہور ۔22 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ سٹار شعیب اختر نے پاکستان سوپر لیگ کی ٹیم خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔شعیب اختر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شیروں جیسے کھلاڑی دینا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ خود اپنی ممکنہ پی ایس ایل ٹیم کی ٹریننگ کا ذمہ اٹھائیں گے۔ ’’راولپنڈی اکسپریس‘‘ کہلانے والے شعیب نے کہا کہ سینئر بلے باز یونس خان کو اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے ہیروز کی عزت کرنی چاہئے۔ انھوں نے محمد عامر، محمد آصف، اور سلمان بٹ کو ایک اور موقع ملنے کی حمایت کرتے ہوئے عامر کو اپنی ٹیم میں کھلانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بکریوں کی طرح نہیں بلکہ شیروں کی طرح میدان میں کھیلنا چاہئے جن کا مقصد وکٹ لینا اور رنز بنانا ہو۔ شعیب اختر نے ٹیم خریدنے کے حوالے سے پی ایس ایل کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نجم سیٹھی سے ملاقات بھی کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT