Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / شعیب ملک بہترین آل راؤنڈر زکی فہرست میں شامل

شعیب ملک بہترین آل راؤنڈر زکی فہرست میں شامل

شارجہ ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک انگلینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میں ایک وکٹ حاصل کرکے او ڈی آئی کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آگئے۔ کل یہاں سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے مقابلے 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم شعیب ونڈے کی تاریخ میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہوئے۔ شعیب ونڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز اور 150 وکٹیں حاصل کرنے والے ساتویں آل راؤنڈر ہیں۔ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کیپٹن شاہد آفریدی پہلے ہی اس فہرست میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آل راؤنڈر ہیں۔ ونڈے کرکٹ کی اس منفرد تاریخ میں آفریدی نے 398 ونڈے میچوں میں 395 وکٹیں اور 8064رنز بنا کر سر فہرست ہیں۔ رنز کے اعتبار سے سچن تنڈولکر آگے ہیں، انھوں نے 463 میچوں میں154 وکٹیں لئے جبکہ ان کے رنز 18426ہیں۔بہ اعتبار اوسط آسٹریلیائی اسٹیو وا 325 میچوں میں 195 وکٹیں اور7569 رنز بنا کر  سرفہرست ہیں۔

TOPPOPULARRECENT