Saturday , March 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / شعیب ملک بیرونی کھلاڑیوں کو رضامند کرنے میں مصروف

شعیب ملک بیرونی کھلاڑیوں کو رضامند کرنے میں مصروف

کراچی۔24 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی بیرونی ممالک کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائنل میں پاکستان آکر کھیلنے کیلئے رضا مند کرنا شروع کر دیا۔ شعیب ملک کے مطابق وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دلیل دیتے ہیں کہ وہ اور ان کی ہندوستانی اہلیہ ثانیہ مرزا پاکستان جاتے ہیں تو اپنے ساتھ کوئی سیکیورٹی نہیں رکھتے۔ متعلقہ حکام کو چاہئے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے کوشش کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل روز بہ روز بہتری کی جانب گامزن ہے اور مستقبل میں یہ بڑا ایونٹ بن جائے گا لیکن اسے کامیابی بنانے کیلئے پاکستانی عوام ، کھلاڑیوں اور میڈیا کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
حالیہ بم دھماکہ کے بعد
پی ایس ایل فائنل پر سوالیہ نشان
کراچی۔24 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) لاہور میں حالیہ دھماکے کے بعد پی ایس ایل فائنل کی پاکستان میں میزبانی پر ایک مرتبہ پھر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ایونٹ انتظامیہ اور صوبائی حکومت بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر فکر مند ہے جبکہ بیشتر غیر ملکی پلیئرز نے ٹورنمنٹ کا فائنل دبئی میں ہی کروانے کیلئے آواز بلند کر دی ہے۔ انگلش بیٹسمین بین ڈوکیٹ نے ٹوئٹر پیغام میں مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد پی ایس ایل فائنل دبئی میں منعقد کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لاہور میں ہونے والے بم دھماکے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعا گو ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT