Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / شعیب ملک نے ڈبل سنچری والدہ کے نام معنون کردی

شعیب ملک نے ڈبل سنچری والدہ کے نام معنون کردی

ابوظہبی ۔ 15اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک نے ابوظہبی میں انگلش ٹیم کے خلاف ڈبل سنچری بنائی جس پر انھیں سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ شعیب ملک اس میدان پر پاکستان کے لئے ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے بیٹسمین  ہیں۔ اس سے قبل توفیق عمر اور یونس خان یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔ شعیب ملک نے سنچری کرنے کے بعد اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ آپ کے لئے امی جان، میری جانب سے بہت ساری محبت، دعاؤں اور خلوص کے ساتھ۔ مجھے آپ سے محبت ہے اور میں آپ کا سر فخر سے بلند کرنے کے لئے محنت کر رہا ہوں۔ کاش ابّا یہاں ہوتے۔ عدیل اظہر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شعیب ملک اب مجھے پھر سے اچھے لگنے لگے ہیں ان کی تمام طرز کی کرکٹ میںمظاہرہ بہترین  ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی ٹوئٹر پر سرگرم ہیں اور اکثر اظہارِ خیال کرتے رہتے ہیں جیسا کہ اس صورت میں ہوا۔ عمر اکمل نے شعیب کو مبارک باد دی اور کہا ہے کہ شعیب، بہت مبارک ہو ایک زبردست سنچری پر اور آنے والے میچوں پر۔ جبکہ اظہر علی نے بھی کہا کہ ’زبردست سنچری پر بہت مبارک باد۔ کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے کہا کہ ’شعیب ملک کی زبردست واپسی، مجھے ہمیشہ اْن کی قابلیت اور مہارت پر یقین تھا۔ میں اْن کے اور ٹیم کے لئے بہت خوش ہوں۔ ندیم فاروق پراچہ نے یونس خان کو مبارک باد دی اور شعیب کی واپسی کو زبردست قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT