Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / شعیب ملک ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش

شعیب ملک ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش

شارجہ۔3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) شعیب ملک نے انگلش ٹیم کے خلاف شارجہ میں رواں ٹسٹ مقابلے کے تیسرے دن حیران کن طورپر ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ 5 سال بعد ٹسٹ ٹیم میں واپسی کے بعد ملک نے رواں سیریز میں صرف 3 مقابلے کھیلے ہیں اور پہلے ٹسٹ میں 245 رنز کی اننگز ان کے کیرئیر کا اعظم ترین اسکور بھی ہے۔ ملک نے کہا ہے کہ ٹیم میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں اور یہ موزوں وقت ہیکہ ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے 2019 ء ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ ملک نے 34 ٹسٹ میچوں میں 1,860رنز بنائے جبکہ 25 کھلاڑیوں کو اپنی اسپن بولنگ کا نشانہ بنایا۔

TOPPOPULARRECENT