Friday , June 23 2017
Home / Top Stories / شعیب ملک کا 250 واں ونڈے‘ثانیہ کی نیک تمنائیں

شعیب ملک کا 250 واں ونڈے‘ثانیہ کی نیک تمنائیں

کارڈف۔12 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک سری لنکا کیخلاف میچ میں اپنا 250 واں ون ڈے کھیلیں ہیں اور اس موقع پر ان کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک کی 250 ویں ونڈے میں پاکستان کی نمائندگی بڑے فخر کی بات ہے۔ ڈھائی سو ون ڈے کا سنگ میل، شعیب ملک کی والدہ، بھائی اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اتنی کرکٹ کھیلنا شعیب ملک کی پاکستان اور کرکٹ کے ساتھ لگاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شعیب ملک کو ہر میچ سے پہلے فون کرتی ہوں اور ان کا حوصلہ بڑھاتی ہوں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT