Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / شفاخانہ چارمینار و نظامیہ طبی کالج کو مثالی ترقی دینے کا منصوبہ

شفاخانہ چارمینار و نظامیہ طبی کالج کو مثالی ترقی دینے کا منصوبہ

ذاتی فنڈ سے ایک کروڑ روپئے فراہم کرنے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی کا اعلان ۔ وزیر صحت کے ساتھ عصری لیبر روم کا افتتاح
حیدرآباد۔25اکٹوبر(سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمدمحمودعلی نے چارمینا رشفاء خانہ او رنظامیہ طبی کو کالج کو عصری بنانے اپنے ذاتی فنڈ سے ایک کروڑ روپئے فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ دواخانہ بنانے کا اعلان کیا۔آج یہاں چارمینا ر شفاء خانہ میں وزیرصحت سی لکشما ریڈی کے ہمراہ نئے لیبر روم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ چارمینا ر شفاء خانہ ہمارا تاریخی ورثہ ہے جس کی حفاظت او رعظمت رفتہ کی بحالی حکومت تلنگانہ کی اولین ترجیحات میںشامل ہے۔جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ مذکورہ شفاء خانہ کو درپیش مسائل کا حل اوردرکار سہولتوں کی فراہمی کا جو وعدہ کیاتھا اس کی تکمیل میں اب تک حکومت نے ڈھائی کروڑ روپئے خر چ کئے ہیںاورمستقبل میںبھی ڈھائی سے تین کروڑ روپئے خرچ کئے جائیںگے تاکہ تلنگانہ میںیونانی طریقے علاج کو فروغ دیاجاسکے۔جناب محمدمحمودعلی نے نظامیہ طبی کالج میںعملے بالخصوص اساتذہ کی کمی کے مسئلے کو جلد حل کرنے کا وعدہ کیا۔ انہو ں نے کہاکہ نہ صرف عملے کا تقرر عمل میںلایاجائے گا بلکہ قدیم طریقہ کے ذریعہ یونانی ادوایات کے ریسر چ کو عام کرتے ہوئے یونانی طریقے علاج کو موثر بنانے کا بھی حکومت تلنگانہ کام کریگی۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ یونانی طب سے ہماری نوجوان نسل بالخصوص لڑکیو ںکا مستقبل جڑا ہوا ہے ۔جناب محمد محمودعلی نے یقین دلایا کہ تلنگانہ میں یونانی طریقہ علاج کا مستقبل تابناک بنانے حکومت ہرممکن کوشش کریگی ۔ انہوں نے شفاء خانہ چارمینار سے آیوش سنٹر کو منتقل کرنے کی نمائندگی کا بھی تیقن دیا ۔ انہوں نے شفاء خانہ چارمینا ر کو عصری سہولتوں سے لیس او رکارپوریٹ دواخانو ں کے طرز پر بنانے کا بھی وعدہ کیا۔ ریاستی وزیرصحت لکشما ریڈی نے کہاکہ پچھلی بار جب انہوں نے دواخانے کے معائنہ کرنے کی غرض سے جب دورہ کیاتو انہیںدواخانے میںلیبر کی خستہ حالی کے متعلق واقف کروایاگیا تھا۔ انہو ں نے کہاکہ اس کے فوری بعد محکمہ صحت کے حکام کو نئے اور عصری سہولتیوں سے لیز لیبر روم کی تعمیر کی ذمہ داری دی گئی۔لکمشا ریڈی نے کہاکہ اس کے علاوہ مزید بجٹ کی اجرائی کے ذریعہ چارمینارشفاء خانہ کو مزید سہولتوں سے لیس کیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیلیوری کیلئے گھر سے دواخانہ لے جانے حکومت 102 سروس شروع کررہی ہے جو ریاست کے دیہی علاقوں کے علاوہ شہرا ور مضافات کی غریب حاملہ خواتین کیلئے متعارف کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیلیوری کے بعد ماں اور بچے کو حفاظت کے ساتھ گھرپہنچایاجائیگا۔انہوں نے نظامیہ طبی کالج میں تدریسی عملے کے تقرر کا بھی تیقن دیا اور کہا کہ یونانی اور آیورویدک علاج کا فروغ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پرنسپل سکریٹری میڈیکل اینڈ ہلت ایشوار تیواری‘ کمشنر ایوش ڈاکٹر اے راجندر ریڈی‘یوسف علی اے ڈی‘ سپریڈنٹ ڈاکٹر پروین سلطانہ ‘شہزادی سلطانہ پرنسپل کالج‘آرایم او ڈاکٹرہیما لتاکے علاوہ دیگر موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT