Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / شفاف اور جوابدہ حکومت کا وعدہ : محبوبہ مفتی

شفاف اور جوابدہ حکومت کا وعدہ : محبوبہ مفتی

جموں 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج وعدہ کیا کہ وہ ایک شفاف ‘ جوابدہ اور موثر حکومت فراہم کرینگی جس کی توجہ پاک صاف حکمرانی پر مبنی ہوگی اور کسی بھی سطح پر کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی ۔ حلف برداری کے بعد محبوبہ مفتی نے تمام سکریٹریز کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کی اسپانسر کردہ اسکیمس پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جموں و کشمیر کو گجرات ‘ مدھیہ پردیش اور راجستھان کی طرح فائدہ ہوسکے ۔ انہوں نے حکمرانی کے چیلنجس پر اظہار خیال کیا اور مسائل سے نمٹنے میں بیوروکریسی سے تعاون کی خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عہدیداروں کے تعاون سے ریاست میں تمام مسائل کو حل کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT