Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / شفقت امانت علی ، امیتابھ بچن میچ سے قبل ترانہ گائیں گے

شفقت امانت علی ، امیتابھ بچن میچ سے قبل ترانہ گائیں گے

کولکتہ ۔18مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ ٹوئنٹی20 ٹورنمنٹ میںکل ہونے والے ہند۔پاک مقابلے سے قبل کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی اور امیتابھ بچن دونوں ممالک کے  ترانہ گائیںگے اور دونوں ٹیموں کا جوش بڑھائیں گے۔ پاکستان کی طرف سے قومی ترانے کے لئے کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی جبکہ ہندوستان  کی طرف سے امیتابھ بچن کا انتخاب کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق میچ سے قبل معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی اپنے ملک کا ترانہ گائیں گے جبکہ ہندوستان کی جانب سے قومی ترانہ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی آواز میں گونجے گا۔ شفقت امانت علی پاکستان کے ایک نامور گلوکار ہیں اور پاکستان میں اپنے ہٹ اور کلاسیکل میوزک کی بدولت جانے جاتے ہیں جبکہ امیتابھ بچن بالی ووڈ کی بے شمار ہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT