Sunday , August 20 2017
Home / تفریح / شلپا شیٹی نے اسپائنش ٹی وی شو کا آفر ٹھکرا دیا

شلپا شیٹی نے اسپائنش ٹی وی شو کا آفر ٹھکرا دیا

اداکارہ شلپا شیٹی کو حال ہی میں ایک ٹی وی شو کو ہوسٹ کرنے کا آفر ملا تھا لیکن انہوں نے اسے ٹھکرادیا۔ شلپا اپنے اہم فیصلوں کے لئے جانی جاتی ہیں۔ اس لئے انہیں ایک اسپائنش چینل کی جانب سے یوگا پر مبنی ایک شو کو ہوسٹ کرنے کا پیشکش کیا گیا تھا لیکن شلپا نے اسے قبول نہیں کیا بتایا جارہا ہے کہ شلپا نے یہ پیشکش ضرور قبول کرلی ہوتی لیکن تاریخوں کے مسئلہ کی وجہ انہیں یہ آفر ٹھکرانا پڑا ۔ دراصل کہا جارہا ہے کہ ابھی حال ہی میں شلپا کو بچوں پر مبنی ایک نئے ڈانس ریالٹی شو سوپر ڈانسر کے لے لیا گیا ہے جس میں وہ کوریو گرافر گیتا کپور اور انوراگ بسو کے ساتھ بطور جج آنے والی ہیں اور وہ اگلے کچھ دنوں تک اس شو کو لے کر مصروف رہیں گی۔ اس لئے انہوں نے اسپائینش لائف اسٹائل شو کو قبول نہیں کیا۔
اکشے کمار سے جیکلین فرنانڈیز کی نزدیکیاں
ایک وقت تھا جب بالی ووڈ میں اکشے کمار اپنی گرل فرینڈز کو لے کر کافی مشہور رہتے تھے، پھر ان کی شادی ٹوئنکل کھنہ سے ہوگئی لیکن ذرائع کی مانیں تو اس کھلاڑی ایکٹر کا نام جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ بھی جوڑا جارہا ہے۔ خبر ہے کہ ٹوئنکل نے اپنے شوہر کو جیکلین سے دور رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے اکشے کو جیکلین کے ساتھ کام نہ کرنے کے لئے کہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT