Friday , August 18 2017
Home / دنیا / شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین مذاکرات کا آغاز

شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین مذاکرات کا آغاز

سیول۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی اور جنوبی کوریا کے حکام کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ یہ مذاکرات شمالی کوریا کے سرحدی علاقے میں واقع ایک غیرفوجی اور غیر آباد گاؤں پنمنجوم میں ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاریہسال اگست میں فوجی کشیدگی کے بعد مذاکراتی عمل میں تعطل پیدا ہوگیا تھا۔ اگست میں جنوبی کوریا کے سرحد علاقے میں ایک بم دھماکے میں دو جنوبی کورین فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ جمعرات کو ہونے والی بات چیت سے کسی قسم کا قطینتیجہ سامنے آنے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم یہ اہم بات ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری بداعتمادی کے فضا میں بھی یہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ نامہ نگار کے مطابق ان مذاکرات میں کوئی بڑے ایجنڈے شامل نہیں تاہم ان میں ملاقاتیں جاری رکھنے کے عمل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT