Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / شمالی آسام میں لاپتہ سکھوئی۔30کا ملبہ ملا

شمالی آسام میں لاپتہ سکھوئی۔30کا ملبہ ملا

تیج پور26مئی (سیاست ڈاٹ کام ) فضائیہ کے لاپتہ طیارے سکھوئی ۔30 کا ملبہ تین دن بعد آج آسام کے شونت پور ضلع میں ملا ۔تیج پور کے چوتھے کور کے رابطہ عامہ افسر لیفٹیننٹ کرنل سوبت گھوش نے طیارے کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے سے جہاں آخری بار رابطہ ہوا تھا، اسی جگہ کے نزدیک اس کا ملبہ ملا ہے ۔ یہ مقام تیج پور سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں ہے ۔ ہوائی اڈے سے تقریبا 60 کلو میٹر شمال میں جب یہ طیارہ پرواز کررہا تھا، اسی وقت اس کا راڈار اور ریڈیو رابطہ ٹوٹ گیا۔ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے ۔لیفٹننٹ کرنل گھوش نے بتایا کہ خراب موسم اور گھنے جنگل کی وجہ سے تلاش مہم میں رکاوٹ آ رہی ہے ۔ طیارے میں سوار دو پائلٹوں کے بارے میں اب تک کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ اس طیارے نے 23 مئی کو آسام کے تیج پور ائیر بیس سے صبح 10.30 بجے پرواز کی تھی لیکن تقریبا 11:10 بجے کے بعد اس کا ریڈیو اور راڈار رابطہ ٹوٹ گیا۔

TOPPOPULARRECENT