Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شمالی تلنگانہ کیلئے کریم نگر سرکاری دواخانہ مثالی

شمالی تلنگانہ کیلئے کریم نگر سرکاری دواخانہ مثالی

ماتا شیشو کیندرم کا رکن پارلیمنٹ و اسمبلی کا دورہ و معائنہ
کریم نگر۔/15اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست میں سادہ اور فطری زچگیوں کے عمل کو فروغ دینے کی خاطر اور اس کی حوصلہ افزائی کیلئے مرکزی حکومت کریم نگر میں میڈوائفیری نرسنگ کی تربیت دینے کے اقدامات پر غور کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی بوئین پلی ونود کمار نے کریم نگر میں ماتا شیشو سمرکھشنا ( ماں بچہ کی صحت کا مرکز) کا معائنہ کرونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے کیا۔ انہوں نے دواخانہ کے ہر وارڈ کا معائنہ کیا۔ نومود کو گود میں لیکر اپنی اولاد کی طرح ان بچوں کی صحت کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے طبی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق معلومات حاصل کی۔ علاج کے لئے رجوع ہونے والے مریضوں سے ملاقات کرکے ان سے دواخانہ میں دی جانے والی سہولتوں سے متعلق سوال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومتیں ماں اور بچہ کی صحت کی حفاظت میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کرتی تھیں۔ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے سرکاری دواخانوں میں کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ تلنگانہ حکومت 10کروڑ روپئے جاری کرتے ہوئے دواخانہ کی تعمیر کے ساتھ عصری علاج کی سہولتیں اور نئی ایجاد شدہ مشنریز کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری دواخانوں میں بھی خانگی دواخانوں کی طرز پر علاج کیا جائے گا۔چیف منسٹر کے چندر شکھرر اؤ خصوصی توجہ دیتے ہوئے سرکاری دواخانوں کی تزئین نو کے ساتھ عصری ٹکنالوجی سے مربوط آئی سی یو اور دیگر سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ ماں اور بچہ کی ہر طرح سے نگہداشت کرتے ہوئے مکمل طور پر ان کی حفاظت کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کا ہی یہ حوصلہ و ہمت ہے کہ مریکہ و دیگر ممالک میں جاری عصری ٹکنالوجی کا استعمال اپنی ریاست کی غریب عوام کو مفت میں فراہم کررہے ہیں۔ ان ممالک میں عام طور پر نارمل انداز میں ڈاکٹرس زچگیوں کو انجام دینا چاہتے ہیں۔ پیچیدہ صورتحال میں ہی اس کا علاج کرتے ہیں آپریشن کے طریقہ کو اپناتے ہیں۔رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کہا کہ ماں اور بچہ کی صحت کی ململ حفاظت اور عصری علاج کیلئے تلنگانہ میں ہی سب سے پہلے سوپر اسپیشالیٹی کارپوریٹ سطح کے دواخانہ کی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ اسمارٹ سٹی چیف منسٹر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ زیڈ پی چیرمین، بلدیہ چیرمین سرداررویندر سنگھ، ڈاکٹر موہنتی، آر ایم او ڈاکٹر سدھیر، ڈاکٹر علیم و دیگر نے اس موقع پر خطاب کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT